امریکہ میں گزشتہ نو صدارتی انتخابات کے عین مطابق پیشن گوئی کرنے والی
کمپنی موڈيزنے وائٹ ہاؤس کے لئے اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات میں
ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی فتح کی پیشن گوئی کی ہے۔ موڈيزکے تجزیہ سے متعلق ماڈل کے مطابق گیس کی کم قیمتیں اور صدر بارک
اوباما کے
پرزور حمایت بنیادی وجہ ہے جو محترمہ کلنٹن کی فتح کے حق میں
جاتی ہیں۔ موڈيز نے آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے پہلے کل اپنے ماڈل میں آخری
تبدیلی کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ محترمہ کلنٹن اپنے حریف ریپبلکن امیدوار
ڈونالڈ ٹرمپ کے 206 ووٹوں کے مقابلے 332 الیكٹورل کالج ووٹوں سے جیت درج
کریں گی۔